لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں پولیس پر تشدد، جلاؤ گھیراؤ، قتل اور اقدام قتل کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چودھری اور حماد اظہر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں فواد چودھری اور حماد اظہر کے خلاف زمان پارک میں پولیس پر تشدد، جلاؤ گھیراؤ اور قتل، اقدام قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے فواد چودھری اور حماد اظہر کی ضمانت کی درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزموں نے ضمانتی مچلکے بھی جمع نہیں کرائے اور پیش بھی نہیں ہوئے۔