سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر بنوں میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

Published On 11 April,2023 05:22 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بنوں کے علاقہ میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 10 اور 11 اپریل کی درمیانی شب کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی افراد نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے تک اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔