راولپنڈی: (دنیا نیوز) انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکہ میں شہید ہونے والے شہید نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور، فوجی و سویلین حکام اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 2 جوان شہید
نماز جنازہ میں عام شہریوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی، جس کے بعد دونوں جوانوں کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں فوجی جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔