اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ کوئٹہ کے ساحلی علاقے شدید تیز ہواؤں کی زد میں ہیں ۔
کالام میں 28، مالم جبہ 20، چترال 11،اسکردو 08،انچ برف پڑی ہے جبکہ دیر میں 05، دروش اور گوپس میں 03 انچ بر فباری ریکارڈ کی گئی ، کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی 07، پاراچنار منفی 04، استور، اسکردو، بگروٹ منفی 03، ہنزہ اور مالم جبہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بلوچستان میں زیارت میں کم ازکم درجہ حرارت منفی2 ،کوئٹہ میں منفی ایک ، قلات میں 5، نوکنڈی 10،سبی میں 13، یونی میں 14، گوادرمیں 15،تربت میں16سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔