ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

Published On 06 February,2023 11:25 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برفباری ہوئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پربارش اور برفباری ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

محکمانہ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بارش کشمیر میں مظفر آباد ( ائیر پورٹ 21، سٹی 16)، گڑھی دوپٹہ 15، راولاکوٹ 05، کوٹلی 01، خیبر پختو نخوا میں کاکول 20، سیدو شریف 14، کالام، بالاکوٹ 11،دیر (بالائی 11، لوئر 05)، پشاور(سٹی 07، ائیر پورٹ 05)،دروش، چترال میں 07 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ مالم جبہ میں 06، باچا خان ائیر پورٹ، پارا چنار 05، میر کھانی 04، بنوں، پٹن، مردان 03، پنجاب میں مری 09، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ 06، سید پور ، گولڑہ 04، ائیر پورٹ 03، بوکرا 02)، راولپنڈی (شمس آباد04، چکلالہ ،کچہری 02)، لاہور (ائیر پورٹ)، اٹک، جوہر آباد 01، گلگت بلتستان میں استور 02، گوپس اور سکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں کالام 5.5، مالم جبہ 03،بابوسر01، استور 0.7 اور سکردو میں 0.5 انچ برفباری ہوئی، اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت منفی 10 ، گوپس میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔