ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا

Published On 08 February,2023 09:43 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع  ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ میں منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ،  کالام منفی09،  استور منفی 07، گوپس منفی 05  ، پاراچنار اوراسکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔