بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری، سیاح پھنس گئے

Published On 09 February,2023 11:52 pm

سوات: (دنیا نیوز) بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں سے سیر و تفریح کے لیے آئے سیاح پھنس گئے۔

بتایا گیا ہے کہ شدید برفباری کے باعث کالام بحرین روڈ پر مختلف مقامات سے راستے بند ہونے کے باعث سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سیاحوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، وادی لیپا، نیلم ویلی سمیت متعدد بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی بڑھ گئی، وادی لیپا ، گریس ویلی ، فاروڈ کہوٹہ حویلی کی شاہراہیں بند ہو گئیں۔

بالائی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا، سیاحتی مقامات پیر چناسی ، سراں اور ملحقہ علاقوں میں بھی برفباری سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔