کراچی: ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار تین افراد جاں بحق

Published On 20 January,2023 05:51 pm

علی پور: (دنیا نیوز)کراچی روڈ پر تیزرفتار ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ تھانہ سٹی کی حدود چندر بھان نالہ کے قریب کراچی روڈ پر پیش آیا، جہاں حادثے موٹر سائیکل پر سوار تین افراد موقع پر جانبحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے، جن کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔

ریسکیو حکام نے لاشوں کو لواحقین کے اصرار پر ہسپتال کی بجائے گھر منتقل کردیا۔