لاہور میں پلازہ کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

Published On 18 January,2023 08:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) قلعہ گجر سنگھ میں پلازہ کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ گجر سنگھ میں کوپر روڈ پر واقع نعیم پلازہ کی لفٹ گرگئی، لفٹ گرنے سے 45 سالہ شہباز موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 35 سالہ راشد زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالا 45 سالہ شہباز دھوبی گھاٹ دوراغہ والا کا رہائشی جبکہ زخمی ہونیوالا 35 سالہ راشد منڈی بہاوالدین کا رہائشی ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے شہباز کی لاش مردہ خانہ منتقل کرکے واقعہ کی قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔