سوات:مسافر وین کھائی میں جاگری ،2افراد جاں بحق، 11 زخمی

Published On 17 January,2023 07:22 pm

سوات: (دنیا نیوز) مسافر وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مٹہ پیوچار میں مسافر وین گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث ایک خاتون اور ایک بچہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ بچوں اور خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں نے فوری جائے وقوعہ پر پہنچ آپریشن شروع کردیا۔

ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا جبکہ لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔