نارووال: ٹریفک حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق

Published On 14 January,2023 06:19 pm

نارووال: (دنیا نیوز) پسرور روڈ قلعہ احمد کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کی زد میں آ کر 2 موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔