کراچی: ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، دو افراد جاں بحق

Published On 12 January,2023 09:35 am

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں حادثے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جہاں شیریں جناح کالونی میں ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہارگئے ، جاں بحق افراد میں 18 سالہ لڑکی اور11سالہ بچہ شامل ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔