اب اسمبلی تحلیل کرنے میں کوئی ممانعت نہیں، بیرسٹر علی ظفر

Published On 12 January,2023 04:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ اب اسمبلی تحلیل کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے، اگر تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو پھر اس سے نمٹا جائے گا۔

زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کا معاملہ حل ہو گیا ہے، آئین میں تحریک عدم اعتماد لانے کی شق موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد لائی جاتی ہے تو پھر اس سے نمٹا جائے گا، اب اسمبلی تحلیل کرنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے۔