لاہور: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے متعلق تمام حکمت عملی عمران خان کی اپنی تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی حما د اظہر نے کہا کہ عمران خان مقابلے کے ماہر ہیں، اس جیت کی تمام حکمت عملی عمران خان کی اپنی تھی۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) January 12, 2023
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد لینے کا بولڈ فیصلہ، وقت کا تعین اور سب کو سرپرائز دے کر عمران خان نے مخالفین کو چاروں شانے چت کر دیا۔