لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر سابق وزیر اعظم عمران خان آج پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اور اتحادی قیادت کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان آج پارٹی کی مرکزی لیڈرشپ، پنجاب کی سینئر لیڈرشپ اور ڈویژنل کوآرڈینیٹرز کے ساتھ آئندہ حکمت عملی کے بارے میں ملاقات کریں گے، پارٹی مشاورت کے بعد اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے بھی مشاورت ہوگی۔
پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اور اتحادی قیادت کے ساتھ مشاورت میں لاہور ہائی کورٹ کیس کی آج کی سماعت کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔