لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الحمد للہ عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا، اب پی ڈی ایم کے پاس الیکشن سے بھاگلنے کا کوئی بہانہ نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ! تحریک انصاف اور ق لیگ کے 186 ممبران نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی پر اعتماد کا اظہار کر کے گورنر، PDM کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیا ہے۔
اور انشاءاللہ آئندہ سیاست کے فیصلے بھی صرف عمران خان کے ہی چلیں گے۔
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 12, 2023
اب PDM کے پاس الیکشن سے بھاگنے کا کوئی بہانہ نہیں
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ الحمدللہ عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا اور انشاءاللہ آئندہ سیاست کے فیصلے بھی صرف عمران خان کے ہی چلیں گے، اب PDM کے پاس الیکشن سے بھاگنے کا کوئی بہانہ نہیں۔