طورخم روڈ پاک افغان شاہراہ کنارے 3 دستی بم برآمد

Published On 06 January,2023 07:48 pm

لنڈی کوتل: (دنیا نیوز) طورخم روڈ پاک افغان شاہراہ کے کنارے سے 3 دستی بم برآمد ہوئے، بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل میں طورخم روڈ پاک افغان شاہراہ کے کنارے 3 دستی بم برآمد ہونے پر فوری طور پر بم ڈسپوزل سکواڈ پہنچ گیا، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ہینڈ گرنیڈ ناکارہ بنانے کے لئے پاک افغان شاہراہ کو کچھ دیر کے لئے بند کیا۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ نے تینوں ہینڈ گرنیڈز کو ناکارہ بنا دیا، اس سے قبل بھی پاک افغان شاہراہ کنارے کئی مرتبہ بارودی مواد برآمد ہو چکا ہے جسے ناکارہ کیا گیا ہے۔