لاہور: ڈیفنس فیز ون میں ڈاکٹر کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا

Published On 05 January,2023 06:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ڈیفنس کےعلاقے فیز ون میں گھر میں ڈاکٹر کو مبینہ طور پر قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں مبینہ طور پر قتل ہونیوالے 58 سالہ ڈاکٹر کی شناخت ڈاکٹر مسعود گیلانی کے نام سے ہوئی، مقتول کو چھری کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ نعش کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ڈاکٹر کا بیٹا بیرون ملک میں مقیم ہے، سی سی ٹی وی کمیروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔