کراچی : رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

Published On 06 January,2023 06:07 am

کراچی :( دنیا نیوز ) سندھ رینجرز اور کراچی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ہدایت الرحمان کو اورنگی ٹاؤن سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔