کراچی: جوہر چورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل

Published On 05 January,2023 11:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جوہر چورنگی میں ڈکیتی کے خلاف مزاحمت پر ڈاکوؤں نے خاتون کو قتل کر ڈالا۔

پولیس کے مطابق خاتون سے موبائل فون چھینے کی کوشش کی گئی تھی، خاتون کو مزاحمت پر گولی ماری گئی۔

مقتولہ بھائی کے ہمراہ گاڑی پر میڈیکل سٹور آئی تھیں، مقتولہ میڈیکل سٹور کے باہر سڑک کنارے پارک گاڑی میں بیٹھی تھیں جب ڈاکوؤں ان سے موبائل چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی تعداد 2 تھی جو موٹر سائیکل پر سوار تھے، پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے 2 خول ملے ہیں جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی پولیس حکام کے مطابق سال 2022ء میں اسٹریٹ کرائم میں 7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ڈکیتی مزاحمت پر 109 افراد کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا۔