فیصل آباد : مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

Published On 06 January,2023 08:52 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے 615 گ ب میں پولیس نے 4 مشکوک افراد کو روکا، جس پر ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ شروع کر دی،  جوابی فائرنگ میں دو ملزم ہلاک جبکہ  2 فرار ہوگئے۔

پولیس نے موقعہ سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں ، برآمد ہونے والے دونوں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات میں چھینے گئے تھے ۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت شاہد اور احسان کے نام سے ہوئی ہے ، جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ۔

پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔