اسلام آباد میں اے این ایف کی کارروائی ، بھاری مقدارمیں منشیات برآمد

Published On 06 January,2023 12:46 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف ) نے اسلام آباد ٹی چوک جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں افیون اور چرس برآمد کر لی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کار سے 256 کلو 800 گرام چرس اور 39 کلو 600 گرام افیون برآمد کرتے ہوئے خیبر اور پشاور کے رہائشی 2 ملزمان گرفتارکر لیے  ۔

اے این ایف اور پنجاب رینجرز نے قصور میں مشترکہ کاروائی کرکے لاہور کے رہائشی 2 ملزمان سے 2 کلو 900 گرام ہیروئین برآمدکر لی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔