اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے فیٹف کی وائٹ لسٹ میں مستقل طور پر آنے کیلئے کمر کس لی، ایف آئی اے نے پاکستان کو ملنے والے نئے اہداف حاصل کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے شروع دیئے۔
فیٹف نے پاکستان کے وائٹ لسٹ میں شامل ہونے کیلئے مزید نئے اہداف دیئے ہیں جن میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانا ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی کیسز کی تحقیقات کا عمل تیز کر دیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کی جانب سے تمام زونز کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منی لانڈرنگ کیسز پر پیش رفت اور تفتیش کا ریکارڈ مہیا کریں اور اس حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر پروگرام رپورٹ بھی ارسال کی جائے۔