خیبرپختونخوا: وائرل انفیکشن چکن گونیا کےپھیلاؤ کوروکنے کیلئےایڈوائزری جاری

Published On 27 November,2024 12:24 pm

پشاور: ( دنیانیوز) محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے وائرل انفیکشن چکن گونیا کےپھیلاؤ کوروکنے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کےمختلف اضلاع میں چکن گونیا کیسزرپورٹ ہورہے ہیں، صوبے کے تمام ہسپتالوں میں چکن گونیا کےمریضوں کیلئےانتظامات کئےجائے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ چکن گونیا کے مریضوں کا ڈیٹا مرتب کیاجائے، ہسپتالوں میں چکن گونیا کےکیسزکی مانیٹرنگ کی جائے، متاثرہ مریضوں کےمعلومات اورلوکیشن کا ریکارڈ بھی رکھا جائے۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ چکن گونیا کوکنٹرول کرنے کیلئےسٹیک ہولڈرکواعتماد میں لیا جائے اورچکن گونیا کےکیسزآنے والےعلاقوں میں مچھرمارسپرے کئےجائیں۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے ایڈوائزری ڈی ایچ اوز،ایم ایس اورایم ٹی آئیزکےایچ ڈیزکوجاری کی گئی ہے۔