لاہور: ( دنیا نیوز ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں فوری مل کر 20 سالہ چارٹر آف اکانومی دیں، پاک فوج اور حسا س اداروں پر تنقید سے اجتناب کیا جائے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان اقبال شیخ کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ ہونا چاہیے، کوئی ایشوز ہیں تو مذاکرات سے حل کریں، پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی ضامن ہے، ہم سربراہ پاک فوج قمر باجوہ کے فیٹف میں قومی کردار کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے ٹریڈ ایکٹ 2013 کے ترمیمی بل پر دستخط کر دیے، اس سے ٹریڈ باڈیز کے عہدے داران کی مدت دو سال ہو گئی، ہم پارلمینٹ کے مشکور ہیں۔