اسد قیصر کو چیئرمین پی ٹی آئی بنائے جانے کی خبر جھوٹی نکلی

Published On 28 November,2024 08:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین پی ٹی آئی بنائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج کسی رہنما کی ملاقات نہیں ہوئی، مجھے پارٹی چیئرمین نامزد کرنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کے حوالے سے فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد ہو گا۔