لاہور: (سامیا سعید) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سینے کے امراض میں اضافے کے دیگر عوامل کے ساتھ ایک بڑا عنصر سموگ بھی ہے۔
اس حوالے سے ماہرین نے بتایا کہ سینے کے امراض میں اضافے کے دیگر عوامل کے ساتھ ایک بڑا عنصر سموگ بھی ہے، سموگ کی وجہ سے بھی سینے کی بیماریاں زیادہ پھیل رہی ہیں۔
ماہرین کے مطابق سموگ کے باعث گزشتہ 2 ماہ کے دوران سینے اور سانس کی تکلیف میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں کئی گناہ اضافہ ہوا، سموگ انسانی صحت کے ساتھ درختوں کو بھی متاثر کر رہی ہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ پاکستان کو بھی چین اوربرطانیہ کی طرح سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔