خیبرپختونخوا میں مہنگے اور مہلک امراض کے مفت علاج کیلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم

Published On 25 November,2024 10:15 am

پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا میں مہنگے اور مہلک امراض کے مفت علاج کے لیے انڈوومنٹ فنڈ قائم کردیا گیا۔

دستاویز کے مطابق فنڈ کو وزیراعلیٰ انڈوومنٹ فنڈ کا نام دیا گیا ہے ، فنڈ سے غریب عوام کو مہنگے اور مہلک امراض کے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی، فنڈ سےان امراض کا علاج کیا جائے گا جو صحت کارڈ میں شامل نہیں، انڈوومنٹ فنڈ کے معاملات محکمہ خزانہ دیکھے گا۔

حکومتی دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ فنڈ کے تحت علاج کے لیے اہل اور نااہل کا فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی کرے گی، مہنگے ترین علاج کی مفت فراہمی کے لیے باقاعدہ فارمولا طے کیا گیا ہے۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ علاج سرکاری ہسپتالوں میں موجود نہ ہونے کی صورت میں نجی ہسپتالوں میں بھی ممکن ہوگا، خیبرپختونخوا حکومت نے فنڈ کیلئے 100 ملین روپے کی اضافی گرانٹ جاری کردی۔