لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر کرنے والے قوم کے مجرم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ انشااللہ جمعہ کے دن چاروں صوبوں کی حکومتیں وفاقی حکومت کےفیصلوں کےخلاف احتجاج کریں گی۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائرختم ہوتے جارہے ہیں، ملک کومعاشی طورپرتباہ کردیا گیا، ضروری ادویات اور خام مال کی ایل سی پربھی پابندی لگ رہی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ وفاق نےخیبرپختونخوا کے120ارب دینے ہیں، سیمنٹ کی فروخت 23 فیصد تک کم ہوچکی ہے، پاکستان میں بزنس مین طبقے کا حکومت سے اعتماد اُٹھ چکا ہے۔
ممبر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 45 فیصد تک پہنچ گئی ہے، زراعت زبوں حالی کا شکار ہے کسانوں سمیت تمام طبقے کے افراد مشکلات کا شکارہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، بے روزگاری کا خطرناک طوفان آرہا ہے۔