لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما شہبازگل کو طبیعت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری اور کھانسی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا اور ایمرجنسی وارڈ میں ان کا علاج جاری ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء کچھ روز سے کھانسی اور سانس لینے میں دشواری محسوس کررہے تھے۔