اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روزانہ اپنی کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ملک پر جب سے موجودہ امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ہے، دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
جب سے موجودہ امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئ ہے، دہشت گردی کے واقعات میں 52% اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حکومت روزانہ اپنی کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ہے گورننس اور معیشت تباہ و برباد ہو چکے ہیں، انتخابات کروائیں مستحکم حکومت قائم ہونے دیں جو معاملات کو دیکھے https://t.co/gxS6zBZcYI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 7, 2022
فواد چودھری کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ گورننس اور معیشت تباہ و برباد ہوچکے ہیں، انتخابات کروائیں مستحکم حکومت قائم ہونے دیں جو معاملات کو دیکھے۔