راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑوانا چاہتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عمران خان کا مرکزی ملزم وڈیو بیان ایسے دے رہا ہے جیسے وہ پولیس نہیں سٹوڈیو میں بیٹھا ہے، سیاست کا پریشر ککر کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔
آئی ایم ایف نے پیڑول پر 50 روپے تک لیوی بڑھوادی ہےعمران خان کا مرکزی ملزم 4وڈیوبیان ایسےدےرہاہےجیسےوہ پولیس نہیں سٹوڈیومیں بیٹھاہےسیاست کاپریشرککرکسی وقت بھی پھٹ سکتاہےحکومت پاک فوج اورعوام کولڑواناچاہتی ہےجس ملک کاوزیرداخلہ راناثنااللہ جیسا دہشتگرد ہو اُس ملک کا الله ہی حافظ ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 5, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت پاک فوج اور عوام کو لڑواناچاہتی ہے جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جیسا دہشتگرد ہو اُس ملک کا الله ہی حافظ ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پٹرول پر 50 روپے تک لیوی بڑھوا دی ہے۔