راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑگیا ہے، وہ سب کو شکست دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے مسئلے میں نواز شریف اور شہبازشریف ایک پیج پر نہیں ہیں، اب PDM کا بوجھ کوئی نہیں اٹھا سکتا، بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دے رہا، صرف تصویر کھنچوا رہے ہیں۔
چین ہمالیہ سےبلند اورہرموسم کادوست ہے،اس لیےحالیہ چینی دورےپرتبصرہ نہیں کرناچاہتا۔ساری دنیا جانتی ہےغیرمقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چندہفتوں کی مہمان ہے۔بھکاریوں کونہ امدادمل رہی ہے،نہ حمایت مل رہی ہے۔ڈنگ ٹپاؤ غریب مکاؤ حکومت زبردستی دنیا سےدوروں کےدعوت نامے منگوا رہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 3, 2022
سابق وزیر نے مزید کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے غیر مقبول سامراجی حمایت یافتہ سازشی حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے، بھکاریوں کو نہ امداد مل رہی ہے نہ حمایت مل رہی ہے، ڈنگ ٹپاؤ غریب مکاؤ حکومت زبردستی دنیا سے دوروں کے دعوت نامے منگوا رہی ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ چین ہمالیہ سے بلند اور ہر موسم کا دوست ہے، اس لئےحالیہ چینی دورے پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتا، حکومت روسی سینیٹر کے یوکرائن کی امداد کے الزام کا جواب دے۔