راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ نکل گیا، جو بھی انہیں سہارا دے گا وہ اپنی عزت وقار نیلام کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں، آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی، حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 15, 2022
شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں، عوام پہلے ہی بجلی،پٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے، پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیا ہے،جو بھی ان کو سہارا دے گا اپنی عزت اور وقار نیلام کرےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنا رہے ہیں، وزیرخارجہ اپنے ملک سے لاپتا ہیں، ان کا چورن کہیں نہیں بک رہا، پی ڈی ایم کے اندر سے حق سچ کی آوازیں آنا شروع ہو گئی ہیں، ان شا اللہ نومبرتک آر یا پار ہو جائے گا۔