راولپنڈی: (دنیا نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آل شریف کی سیاست کا فیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونے جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مریم کہتی ہیں کہ میں شہباز شریف کی حکومت سے خوش نہیں، میں ڈار کی ذمہ دار ہوں، شہباز کی نہیں، عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دکھائی دے گا،اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرنگ کرنے میں ماہر ہیں۔
آل شریف کی سیاست کافیصلہ چند دن میں لندن کی میٹنگ میں ہونےجا رہا ہے۔مریم کہتی ہیں کہ میں شہبازشریف کی حکومت سےخوش نہیں،میں ڈار کی ذمہ دار ہوں،شہباز کی نہیں۔عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا دیکھائی دے گا۔اسحاق ڈار معاشی اعداد و شمار میں ٹمپرینگ کرنےمیں ماہر ہیں۔مفتاع مفت میں مارا گیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 5, 2022
سابق وزیر نے کہا کہ مفتاح مفت میں مارا گیا، مریم نے جنرل عاصم منیر کا نام لے کر نواز شریف کی خواہش کو خبر بنایا ہے، عوام اور فوج کو لڑانے کی سازش ناکام ہوگی، آرٹیکل 245 کہنا آسان ہے لگانا مشکل ہے،وزیر داخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کی چیخیں نکلیں گی، ٹویٹ سے لندن کی میٹنگ پر جلد قوم کو باخبر کروں گا، 15 نومبر تک سیاست آرپار ہوجائے گی۔