راولپنڈی: (دنیا نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ اپنے کیسز ختم کرانا تھا، مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مفتاح کو اپنے رشتے دار سے تبدیل کروانا تھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا، غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نےاپنا کام نکلوانا ہے۔
مسئلہ اپنےکیسز ختم کرانا تھا،مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔مفتاح کواپنے رشتےدار سے تبدیل کرواناتھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا۔ غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نےاپناکام نکلوانا ہے۔ اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے۔عمران کی کال ناگزیر ہےاورتاخیرکی گنجائش نہیں ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 4, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار کےبھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے، عمران کی کال ناگزیر ہےاورتاخیرکی گنجائش نہیں ہے۔