ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائےگا: شیخ رشید

Published On 03 October,2022 10:43 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اور مریم نواز کی ڈیل کی قوم کو سمجھ ہے اور نومبر میں باقی سب کو بھی سمجھ آجائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ 74 وزراء کی فوج میں 22 بے محکمہ ہیں، وہ ویڈیو آڈیو لیکس کھیل رہے ہیں، ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہوجائے گا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ عوام کا مسئلہ بجلی، گیس ،آٹا ،مہنگائی ہے سائفر نہیں، 12ربیع الاول کے بعد پالیٹکس آف لیکس ختم ہوگی جبکہ سیاست گرم ہوگی۔