ڈار بھی خوار ہوگا، الیکشن وقت سے پہلے ہونگے: شیخ رشید احمد

Published On 28 September,2022 12:13 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجلی آٹا گیس عوام کا مسئلہ ہے، آڈیو اور ویڈیو اِن کی سیاست کو لے ڈوبے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈار بھی خوار ہوگا، الیکشن وقت سے پہلے ہونگے، 15 اکتوبر سے 15 نومبر تک تمام اہم فیصلے ہو جائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آڈیو ویڈیو کا کام کرنے والے خود ہی اُس میں پھنس گئے ہیں۔