لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب کے ضمنی الیکشن میں لاہور کے حلقہ پی پی 158 سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار زاہد خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کرلی۔
ضمنی الیکشن کی پولنگ سے چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور لاہور سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 158 سے اے این پی کے امیدوار زاہد خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
زاہد خان نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا بھی اعلان کیا۔
اے این پی کے پی پی 158 سے نامزد امیدوار ذاہد خان آج میاں اکرم عثمان کے حق میں دستبردار اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ pic.twitter.com/b90ScqeL3M
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) July 12, 2022
حماد اظہر نے کہا کہ زاہد خان کا تحریک انصاف میں آنا بہت بڑی کامیابی ہے، میں ڈور ٹو ڈور آرہا ہوں ہمارا ووٹ بینک بہت ہے، لوگ ہماری طرف ہی ہیں کانٹے کا مقابلہ ہے ہی نہیں۔ چیف سیکریٹری اور الیکشن کمیشن کی انتظامیہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی اور مداخلت نہ کریں۔