جہلم: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے سینئر رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کی 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 16سے 18سیٹیں جیتے گی
ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ن لیگ کا کوئی ووٹ بینک نہیں وہ الیکشن سےمکمل آؤٹ ہوجائے گی۔ جس طرح ن لیگ حکومت کر رہی ہے اس کے طرز عمل سے لوگوں کو نفرت ہوگئی ہے، شہباز شریف مہم چلا کر دیکھ لیں اب الیکشن میں ان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ نے الیکشن کمیشن کو استعمال کیا، ضمنی انتخابات میں تمام باتوں کے باوجود ان کی دال نہیں گل رہی۔ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عمران ریاض کیس میں حکومت کو سبکی اٹھانی پڑی ہے۔