کراچی:(دنیا نیوز) مقامی عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت کا سبب جاننے کیلئے میڈیکل بورڈ بنانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
اس حوالےسے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ کو خط لکھ دیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے اور تاریخ بھی مقرر کی جائے۔
عدالت کی جانب سے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔