لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے اچانک انتقال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میمرز اور سوشل میڈیا صارفین کو خوب سُنائی۔
اُشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عامر لیاقت حسین کو ایک عورت نے عوامی طور پر برہنہ کر دیا تھا جس سے اُنہوں نے قانونی طور پر شادی کی تھی، وہ بےعزت ہو کر دُنیا سے چلے گئے۔ جس کسی نے بھی ان ویڈیوز کو شیئر کیا، ان کا مذاق اُڑایا، ان پر ہنسا، اُن سب کے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے اور ہمارے ہاتھوں پر بھی اُن کا خون ہے۔
He gave us a show. We watched. We laughed. I hope he is resting now and finally at peace.
— Ushna Shah (@ushnashah) June 9, 2022
May Allah forgive us for laughing.
Inalilahewainaelerajiun
He was stripped naked in public by a woman he legally married. He died humiliated. Anyone who shared those videos, joked about them, laughed at them or even looked at them has his blood on their hands. We have his blood on our hands.
— Ushna Shah (@ushnashah) June 9, 2022
اُنہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عامر لیاقت نے اپنے ہنسنے کا مواد مہیا کیا لیکن مجھے امید ہے کہ وہ اب سکون میں ہوں گے۔ اللّہ تعالیٰ! ہماری ہنسی کو معاف کرنا۔