حکومت کا تحریک انصاف پنجاب کی قیادت کو گرفتار کرنے کا فیصلہ، وارنٹ جاری

Published On 10 June,2022 09:41 am

لاہور: (دنیانیوز) لانگ مارچ کے دوران لاہور میں توڑ پھوڑ ، پولیس پر تشدد اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانےکے معاملے پر حکومت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماوں سمیت پنجاب کی قیادت کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ،پولیس نے عدالت سے متعدد رہنماؤں کےناقابل ضمانت وارنٹس حاصل کر لیے۔

گرفتاری کے وارنٹس انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے جاری کیے، پولیس نے تحریک انصاف کی قیادت کی گرفتاری کی اجازت کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔تھانہ شاہدرہ نے حماد اظہر،یاسر گیلانی،ندیم بارا،عدیل نواز ،شفقت محمود اور میاں محمود الرشید کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے ہیں، دیگر رہنماوں میں اعجاز چوہدری٫اکرام عثمان ,حسان نیازی، زبیر نیازی,جمشید اقبال چیمہ اورمسرت جمشید چیمہ شامل ہیں۔

 امتیاز شیخ، عندلیب عباس،مراد راس، ڈاکٹر یاسین راشد اور میاں اسلم اقبال کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری حاصل کئے گئے ہیں۔