لاہور : (دنیا نیوز) لاہور میں 4 صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کے معرکے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 جون تک جاری رہے گی، امیدوار ریٹرنگ افسر کے روبرو پیش ہوکر کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔
امیدواروں کو 23 جون کو انتخابی نشانات الرٹ کیے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 24 جون کو آویزاں کی جائے گی، چاروں حلقوں میں انتخابات 17 جولائی کو ہونگے۔