لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب کا ترقیاتی بجٹ سے متعلق پہلا مسودہ تیار کر لیا گیا، بجٹ 640 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پنجاب کا آئندہ مالی سال 2022-23 کے ترقیاتی بجٹ کیا ہوگا؟ جنوبی پنجاب کے لئے 35 فیصد تک بجٹ مختص کرنے کی سفارش کی گئی، پنجاب میں 13 میگا ترقیاتی پراجیکٹ شروع کرنے کی تجویز شامل ہے، ن لیگ اور اتحادیوں کے ہر ایم پی اے کو 50 کروڑ روپے کی ترقیاتی اسکیمیں دی جائیں گی، ایم پی ایز سے ان کے ضلعوں کی ترقیاتی اسکیمیں لیکر شامل کر دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی کی جانب سے پہلا مسودہ تیار کر کے پیش کردیا گیا، غیر ملکی قرضوں کے تحت جاری منصوبوں کے لیے 28 ارب روپے ، ضلع ترقیاتی پروگرام کے جاری اور نئے منصوبوں کے لیے 114 ارب روپے، میگا منصوبوں کی تکمیل کے لیے مجموعی طور پر 237 ارب روپے کا فنڈ، ترجیحی منصوبوں کے 20 ارب روپے کا بلاک ایلوکیشن فنڈ اور پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت 15 ارب روپے کا فنڈ مختص کرنے کی تجویز ہے۔