مردان: (دنیا نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ اہل مردان، ہمارا مقصد ایک ہے ہم غیرت مند قوم ہیں، بیرونی سازش سے کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا، کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔
مردان جلسے کے حوالے سے عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہم بیرونی سازش کے نتیجے میں خود پر مسلط ہونے والے کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، عمران خان نے بتایا 13 مئی کو شام بجے میں مردان آپ کے پاس آرہا ہوں، مزید گفتگو اسی شام کو مردان میں آپ لوگوں کے مابین پہنچ کر کروں گا۔