شرح مہنگائی عروج پر پہنچ چکی، ملکی خودمختاری اور معیشت دونوں پر وار ہوا: حماد اظہر

Published On 08 May,2022 03:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ شرح مہنگائی اور شرح سود دونوں اپنے عروج پر پہنچ چکیں، ملکی خود مختاری اور معیشت دونوں پر وار ہوا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ دوست ممالک سے بھی حکومت کو مدد نہیں ملی۔ وزارت خزانہ لندن اور اسلام آباد کے تناؤ کی نذر ہو چکی ہے، آئی ایم ایف کے معاملے پر ابہام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو ماہ پہلے تک پاکستان میں ایسا بحران نہیں تھا۔