لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی پروگرام کے تحت فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ترقیاتی منصوبے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے ہیں، ان منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل بے حد ضروری ہے، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، منصوبوں میں قومی وسائل استعمال ہوتے ہیں۔
عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے جاری فنڈز کا بروقت استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کرت ہوئے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کے امین ہیں، کسی کو بے ضابطگی نہیں کرنے دیں گے۔