لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پائیدار معاشی ترقی کے اعداد و شمار پراپوزیشن کا ٹولہ منافقت سے کام لے رہا ہے، سٹاک مارکیٹ سمیت معیشت کے دیگر شعبوں میں بہتری آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پائیدارمعاشی ترقی کے اعداد و شمار پر اپوزیشن کا ٹولہ منافقت سے کام لے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے باعث اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہورہی ہے۔ صنعت کا پہیہ چل رہا ہے اورزرعی شعبہ میں نمایاں گروتھ ہے۔
معیشت کی اے بی سی سے ناواقف اپوزیشن صرف پوائنٹ سکورنگ میں لگی ہوئی ہے۔ یہ ٹولہ صرف پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی استحکام کے سفر پر گامزن ہے۔ ایسے وقت اپوزیشن کی جانب سے احتجاجی سیاست کرنا پاکستانی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔ منفی سیاست کرنے والے یاد رکھیں کہ ان کی آر پار،استعفوں اورلانگ مارچ کی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔ اب یہ عناصر معیشت کی ترقی پر پریشان نظر آتے ہیں۔ پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔