لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ایم پیکیج برائے بحالی روڈزکی منظوری دے دی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو مکمل طور پر بحال کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہروں اور دیہات کی سڑکوں کو بحال کر کے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے، ہر سال خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود سڑکوں کی حالت خراب ہونا انتہائی افسوسناک امر ہے، پنجاب میں سرکاری وصولیوں میں 20 فیصد اضافہ حکومت کی شفاف پالیسیوں کا ثمر ہے۔
عثمان بزدار نے بجٹ سازی میں زیر تکمیل منصوبوں کے لئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ڈیپارٹمنٹ سے پبلک فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لئے ماہانہ مانیٹرنگ رپورٹ طلب کی جائے گی۔